کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں چند مقا مات پر دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔جبکہ شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور راولاکوٹ میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور مری میں برفباری بھی ہوئی۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقا مات پر دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منڈی بہاوالدین 08، جہلم 05، گوجرانوالہ، سیالکوٹ 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 04 ، میرکھانی 01 ، کشمیر: راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

برفباری (انچ): مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کا لام منفی12 ، لہہ منفی 10، استور منفی09، اسکردو منفی 07، گو پس منفی06، مالم جبہ ، قلات منفی05 اور راولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close