اتحادی حکومت بنی تو وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف ہوں گے، خاتون صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنی تو وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ شہباز شریف ہوں گے۔

عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گی، مسلم لیگ ن عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرتی ہے تو ایسی صورت میں نواز شریف وزیراعظم بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سندھ کی 61 سیٹوں میں سے 50 سیٹیں بھی جیت لےتو اسے پھر بھی 100 سیٹوں کیلئے پچاس اور سیٹیں چاہیں ہونگی، اس وقت صورتحال بڑی پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سادہ اکثریت کے بغیر اپنا وزیراعظم کاامیدوار نہیں لے کر آئے گی۔ جبکہ اتحادی حکومت کے حوالے سے خبریں یہ ہیں کہ اتحاد کی صورت میں بننے والی حکومت میں ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف جبکہ وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نواز امیدوار ہونگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close