کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔
آج سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 14ہزار 800 روپے پر آگیا ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029روپے کی کمی ہوئی۔ 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 156روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کمی سےفی اونس سونا2048 ڈالر پر آگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔ گذشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، سعودی خبررساں ادارے ایس پی کے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.95 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.46 اور 18 قیراط 184.46 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 215.21 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام گنی 2,065.99 ریال، 22 قیراط 2,164.37 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,361.13 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 247,673.07 ریکارڈ کیے گئے۔اسی طرح رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتے کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ معمولی طور پر مضبوط ہوا۔ ہفتے کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر5 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر کی قیمت فروخت 281.21روپے سے گھٹ کر281.16روپے پر آگئی۔یورو کی قیمت فروخت41پیسے بڑھ کر304.09 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1.55 روپے کی کمی سی356.64روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 4پیسے بڑھ کر 75.06روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت2پیسہ بڑھ کر77روپے رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں