مری (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک ٹرین لائیں گے جس کو آگے مظفرآباد اور کشمیر تک لے کر جانے کا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔ مری میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے، یوتھ تو یہاں میرے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو لوگوں کی خدمت کر رہا تھا۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور بجلی سستی کی۔ مہنگائی ختم کی اور موٹروے بنائی۔ ڈالر 104 روپے کا تھا۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ میں سنہ 1956 میں پہلی بار مری آیا تھا۔ کل مری پہنچا تو راستے میں ٹریفک جام تھا۔ بہت برسوں کے بعد مری آیا ہوں۔ لاہور کے بعد سب سے زیادہ مری میں قیام پذیر رہا۔۔۔۔۔ نواز شریف نے کہا کہ مری کے چاروں طرف سے موٹر وے آئے گی۔ خواہش ہے کہ مری تک ٹرین آئے، آگے مظفر آباد تک ٹرین جائے۔ یہ کشمیر تک بنانے کا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں