لاہور(پی این آئی) ٹھپے لگانے کی سازش تیار ، بڑادعوٰی ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے مل کر ن لیگ نے ٹھپے لگانے کی سازش تیار کی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حلقہ این اے 122 کا میں امیدوار ہوں، ن لیگ کی مرضی کا الیکشن عملہ تعینات کیا گیا ہے، 60 ہزار خاندانوں کے ہر فرد کا الگ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ بنایا گیا۔لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن دیہات اور گلی محلوں میں بنایا گیا ہے،
میری درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈی سی کو تحقیقات کا کہا، ڈپٹی کمشنر وزیرِ اعلیٰ کی رشتے دار ہیں، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سب کچھ کر لیا، ہمارا ووٹ بینک نہیں توڑ سکے، ہم ایک بلّا لینے گئے تھے ان لوگوں نے جہیز کا سامان دے دیا، ہم کوئی آزاد نہیں ، ہم پارٹی ٹکٹ پر ہیں اور نشان مختلف ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے اس کو نکال دیا جائے، وکیل کو توشہ خانہ کیس میں دلائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دھاندلی کے معاملے پر پیپلز پارٹی ہمارے مؤقف پر آتی ہے تو ساتھ دیں گے، ماضی میں جو غلط فیصلے ہوئے وہ دینے والے بھی درست نہیں تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں