جہانگیر ترین نے اپنا لیڈر کس کو قرار دیدیا؟ استحکام پاکستان پارٹی کا بڑا اعلان

ملتان (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ حکومت بنے گی تو نوازشریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔

 

 

 

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو گی تو عوام ترقی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیاب کیا تو 8 فروری کے بعد ملکی معیشت کو چمکا دیں گے۔ لاکھوں کی تعداد میں ملازمنوں کے مواقع ملیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ شیر ہو یا عقاب سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے، مجھے اللہ تعالیٰ نے جو عطا کیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر بنا رہا ہوں۔ کوشش کروں گا کہ لوگوں کی جانب سے لگائی امیدوں پر پورا اتروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close