تازہ ترین

شدید بارشوں نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا، آئندہ دنوں میں کیاہونیوالا ہے؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی غیر معمولی بارش نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا۔

 

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم سے متعلق کہا گیا ہے کہ شہرقائدؒ میں ہونیوالی بارشیں غیر معمولی ہیں، کوئی بھی موسمیاتی ماڈل کراچی میں اتنی تیز بارش کی پیش گوئی نہیں کر رہا تھا۔ کراچی میں جنوری 1995 میں 89.3 اور فروری 1979 میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں موسم سرما میں ہونے والی بارش بلند ترین ریکارڈ ہے جو کراچی کے ائیرپورٹ کے علاقے میں 60 ملی میٹر کے قریب ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آ گئیں جس کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں