ہم پختون بیوقوف نہیں، پی ٹی آئی رہنما بھڑک اُٹھے

پشاور(پی این آئی)ہم پختون بیوقوف نہیں، پی ٹی آئی رہنما بھڑک اُٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب سن لیں، ہم پختون بیوقوف نہیں۔مردان کے حلقہ این اے 23 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پختونوں نے پاکستان بنایا تو کیا بیوقوف تھے؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1997 میں یہاں پختونوں نے ن لیگ کی حکومت بنائی تو کیا بیوقوف تھے؟ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آپ پختونوں کی مدد سے وزیراعظم بنے لیکن ڈیلیور نہیں کرسکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close