پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر الزام الزام لگا دیا

کراچی(پی این آئی) پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر الزام۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں پارٹی آفس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حملےکا الزام لگایا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی اور این اے 127 سے امیدوار بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے اور پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں کو اختیار کرکےلاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے،

لاہورکے عوام مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لاہور کے باشعور عوام کو مسلم لیگ ن خرید کر اور ڈرا کر نہیں جھکا سکتی۔پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی دفترپر عطا تارڑ کی دہشت گردی سے ان کی شکست عیاں ہوگئی، این اے127 ہائی پروفائل حلقہ ہے، الیکشن کمیشن واقعےکا فوری نوٹس لے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہماری ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس کا مناسب رد عمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close