الیکشن سے پہلے ایک اور پی ٹی آئی اُمیدوار کو گرفتار کر لیا گیا

شیخوپورہ(پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے114شیخوپورہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ارشد محمود منڈا کو گرفتار کرلیا گیا،محکمہ اینٹی کرپشن نے انہیں شرقپور سے گرفتار کیا ہے۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد محمود منڈا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شرقپور میں انتخابی مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ ارشد محمود منڈا کی گرفتاری کے حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ارشد منڈا کے باہر اصغر محمود منڈا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کو حلقے کے سیاسی مخالفین نے گرفتار کروایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں وکارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے پنجاب کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔خیال کاسترو ضمانت کروانے کیلئے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

 

 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی انکوائریاں چل رہی تھیں۔ خیال کاسترو نے2018ءکے انتخابات میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور رکن پنجاب اسمبلی بنے تھے جس کے بعد انہیں پنجاب کا اطلاعات و ثقافت کا صوبائی وزیر بنایاگیا تھا۔9مئی کے واقعہ کے بعد ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں