پیاز کا بحران، قیمتیں آسمان پر

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں پیاز کی رسد اور طلب میں فرق سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔پیاز کی سپلائی کے بحران کی بنیادی وجہ پیدوار ملکوں کی طرف سے برآمدات میں کمی کا فیصلہ ہے۔۔۔۔۔ عالمی منڈی میں پیاز کے پیدوار ممالک میں انڈیا اور مصر سر فہرست ہیں جنہوں نے برآمدات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں پیاز کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بھی پیاز کی قیمت بڑھ گئی ہے جبکہ اٹلی میں پیاز انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 کے وسط تک پیاز کی قیمت میں اضافہ رہے گا جبکہ خود پیدواری ملکوں میں بھی پیاز کا بحران ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں