بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کیوں رکھا گیا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کیوں رکھا ، جنہوں نے رکھا ہے ان سے پوچھا جائے،یہ رعائت شاید اس لئے کہ پارٹی میں رخنہ پیدا ہوسکے، بشریٰ بی بی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ہر صورت الیکشن کا حصہ بنیں گے، انتخابات میں فوج کی تعیناتی ہر الیکشن میں ہوتی ہے، ملکی حالات اور ورکرز کی مصروفیات کی وجہ سے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کئے گئے۔ورکرز کو اکٹھا کرکے انٹراپارٹی انتخابات کرانا ممکن نظر نہیں آرہا، تمام ورکرز کو اطلاع بھیجی ہے کہ ورچوئل الیکشن کرائیں گے، ڈیجیٹل طریقہ اپنا کر الیکشن کرائے جائیں گے۔انٹراپارٹی الیکشن کیلئے ڈیجیٹل طریقہ ہی مناسب رہے گا اسی کو قابل عمل بنائیں گے، کیونکہ جب بھی انٹراپارٹی الیکشن کیلئے ورکرز کو بلاتے ہیں دفاترز سیل کردیئے جاتے ہیں، ورکرز کو دفاترز میں بلا کر انتخابات کرانا مشکل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close