معروف اداکارکا فلم انڈسٹری چھوڑکرسیاست میں آنے کا اعلان

چنئی (پی این آئی) بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار تھالاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے اور سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی باقی رہ جانیوالی دو فلموں کی تکمیل کے بعد وہ تامل ناڈو میں سیاستدان بننے کیلئے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گے۔خیال رہے کہ وہ ان دنوں اپنی آئندہ آنیوالی فلم گاٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ وجے کی پارٹی کے ارکان 2026ء کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔اس سے قبل جنوبی بھارت کی معروف ترین فلمی شخصیت رجنی کانت بھی سیاست میں حصہ لے چکے ہیں وہ رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close