نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے طالب علموں کے لیے انٹرن شپ کا اعلان کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے 6ہفتوں پر محیط اس ’سمر انٹرن شپ پروگرام‘ کا انعقاد 24جون 2024ءکو ایس بی پی کراچی میں ہو گا اور یہ 2اگست 2024ءتک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں۔ طالب علموں کے پاس قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پاکستانی پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ پروگرام میں شرکت کے اہل وہ طالب علم ہوں گے جو اپنی بیچلرز ڈگری کے چار میں سے دو سال مکمل کر چکے ہوں گے یا ماسٹرز پروگرام میں حالیہ میں جنہوں نے داخلہ لیا ہو گا۔

اہل ڈسپلنز میں اکنامکس، بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ، فنانس، کامرس، ریاضی، شماریات، انسانی وسائل، زراعت، میڈیا سائنسز یا میس کمیونیکیشن، انفارمیشن سسٹمز اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ پروگرام میں شرکت کے لیے طالب علموں کے 70فیصد نمبریا 4.00میں سے 3.00یا 5.00میں سے 4.00سی جی پی اے ہونا چاہیے۔

پروگرام میں شرکت کے خواہش مند طالب علم ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائیں گے۔ ڈاک یا ای میل کے ذریعے درخواستیں موصول نہیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کسی بھی مسئلے کی صورت میں ای میل ایڈریس [email protected]پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15فروری 2024ءہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں