عمران خان کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری ، کیا کہا؟

لاہور (پی این آئی)) عمران خان نے ووٹرز کو تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان معلوم کرنے کیلئے طریقہ کار بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل فیس بک اکاونٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب ایک پیغام کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ دعوٰی کیا گیا ہے کہ مذکورہ پیغام عمران خان کا ہے، جو انہوں نے پاکستانیوں کے نام جاری کیا۔مذکورہ پیغام میں ووٹرز کو تحریک انصاف کے امیداروں کے نام اور انتخابی نشان معلوم کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ مذکورہ فیس بک پوسٹ کے مطابق عمران خان نے پاکستانیوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ اگلے تین دن آپ نے اپنے خاندان اور محلے کے لوگوں تک میرے امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان پہنچانے کی ذمہ داری لینی ہے۔

8300 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر قومی اور صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر دیکھیں اور پھر میرے فیسبک پیج پر جا کر اس حلقے کا نمبر میسج کریں اور میرے امیدوار اور اس کے انتخابی نشان کو اپنے پاس محفوظ کریں – اپنے ارگرد موجود تمام لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں- تحریک انصاف کی جانب سے بھی جاری ایک الگ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے امیدوار کا نام اور نشان جانے کے لیے عمران خان کے فیس بک پر میسج کریں جواب میں آپ کو تمام معلومات سے اگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close