اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 4 فروری تک ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
جڑواں شہروں اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں شدید ژالہ باری سے ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سید پور ویلج میں 9 اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نالہ لی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کہ سطح بلند ہو گئی۔اس کے علاوہ مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،،شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں