پی ٹی آئی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ کب ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو منعقد کروائے جائیں گے۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں، پارٹی ممبران اپنا ووٹ ’رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول‘ کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔۔۔۔۔ 31 جنوری تک رجسٹر تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی،

انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close