ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ عوام کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 1 روپے 13 پیسے کے اضافے سے ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 257 روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی، جبکہ ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں بھی 13 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، یوں سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 23 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، یکم فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے اضافہ متوقع ہے۔

نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں