عمران خان کو 14سال کی سزا 14سیکنڈ میں معاف ہوجائیگی، بڑا دعویٰ

راولپنڈی(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہاہے کہ جب قانونی جنگ میں سوال جواب ، فائنل بحث ہی نہ ہو تو کیا کہیں،کل 10سال سزا والی پر ردعمل میں کہا تھا 10سکینڈ میں سزا ختم ہو جائے گی،آج 14سال ہے تو 14سکینڈ میں سزا ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے وکلا سلمان صفدرنے حامد خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری لیگل ٹیم کی سربراہی حامد خان کررہے ہیں،مشاورت کے بعد لیگل ٹیم نے اپنا کام شروع کردیاہے،آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف لینے آئے ہیں،آج بھی ہمارا کیس نہیں لگایاگیا،ہم چاہتے تو اپنا ماضی اور مستقبل درست کرلیتے ۔وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مایوسی سے کہا تھا، فکسڈ میچ میں نہیں بیٹھنا چاہتا،جب قانونی جنگ میں سوال جواب ، فائنل بحث ہی نہ ہو تو کیا کہیں،کل 10سال سزا والی پر ردعمل میں کہا تھا 10سکینڈ میں سزا ختم ہو جائے گی،آج 14سال ہے تو 14سکینڈ میں سزا ختم ہو جائے گی،انہوں نے کہاکہ جج صاحب کو بھی پتہ چل گیا تھا شاید 5فروری کو چھٹی آنے والی ہے،انہوں نے جلدی جلدی سزا سنا دی تاکہ الیکشن سےقبل سیاسی ماحول بدل جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close