ملکہ کوہسار مری میں برفباری ،سیاحوں کیلئےاہم ترین ہدایات جاری کر دی گئیں

لاہور(پی این آئی)مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری شروع ہوگئی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔مری میں بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مری میں آج رات اور بدھ کو بارش اور برفباری کا امکان ہے۔برفباری کی پیشگوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ایڈوائزری میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ برفباری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close