9 مئی کے واقعے کو نظر انداز کیا تو کیا ہوگا؟خبردار کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کی غداری کو نظر انداز کیا گیا توکل کوکچھ ایسا ہوگا کہ شیرازہ بکھر جائے گا۔

9 مئی کی سازش جنرل عاصم منیر کیخلاف تھی، عمران نیازی اور ٹولہ فوج میں بغاوت چاہتا تھا،ان کیخلاف قانونی کاروائی عدالتی معاملہ ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سزا ہونے کی بات اچھے یا برے فیصلے کی نہیں، بلکہ قانونی معاملے کی ہے، اگر عدالت نے قومی سلامتی راز افشاں ہونے پر سزا دی ہے تو میں اتنا کہوں گا کہ ہمیں سبق سیکھنا چاہیے ، وزارت عظمیٰ ایک ذمہ داری والا عہدہ ہے، سرکاری راز کو راز رکھنا چاہیے، جس طریقے وہ کاغذ لہرایا گیا اور تشہیر کی گئی، ہماری حکومت کو بدنام کیا گیا، امپورٹڈ حکومت کہا گیا، اصل بات یہ ہے کہ سیکرٹ ایکٹ پابند بناتا ہے کہ قومی راز سینے میں دفن رہنے چاہئیں، اگریہ فیصلہ آیا ہے تو ہم سب کیلئے سبق آموز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close