اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی کرنسی جاری کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)نئے سیکیورٹی فیچرز والے جدید ترین کرنسی نوٹ کا اعلان کیوں گیا ؟ اس کی ماہرین نے مختلف وجوہات بتا ئیں ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گذشتہ روز پاکستان میں ہر مالیت کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے اور اُنکی جگہ نئے سکیورٹی فیچرز والے جدید ترین کرنسی نوٹ جاری کرنے کا جو اعلان کیا ‘ وفاقی وزارت خزانہ کے سابق عہدیداروں اور مالیاتی ماہرین کی طرف سے اس بارے میں مختلف آراء کا اظہار ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کالا دھن کنٹرول کرنے کیلئے کرنسی ڈی مونیٹائزیشن کا امکان،دشمنوں کے ایجنٹ جعلی کرنسی پھیلا رہے ہیں‘ مہنگائی ‘ افراط زر بے قابو ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں