شاہ محمود قریشی کو سزا، این اے 214 سے الیکشن کون لڑےگا؟ اعلان ہوگیا

تھرپارکر(پی این آئی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اب زین قریشی این اے 214 سے الیکشن لڑیں گے۔

سائفر کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قید کی سزا دیئے جانے کے بعد وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے، ان کی جگہ ان کے صاحبزادے زین قریشی این اے 214 تھرپارکر سے پی ٹی آئی امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔تھرپارکر سے سابق ایم این اے لال مالھی کا کہنا ہے کہ اب مخدوم شاہ محمود تھرپارکر سے الیکشن نہیں لڑیں گے، سائفر کیس میں شاہ محمود کے خلاف فیصلے کے بعد ایسے فیصلہ کیا گیا ہے، اب زین قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close