عمران خان کو دس سال قید کی سزا، جہانگیر ترین نے دکھ کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر کہاہے کہ کسی کو بھی سزا ہو دکھ ہوتا ہے،ایسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہئےجس سے ملک کو نقصان ہو،ان کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

یادرہے کہ سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10سال کی سزا سنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close