بجلی مزید مہنگی ، مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر

کراچی(پی این آئی)بجلی مزید مہنگی ، نہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی۔بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست پر 14فروری کو سماعت کی جائے گی، کارروائیاں ملک میں بلیک آؤٹ، پاور پلانٹس کو صلاحیت سے کم چلانے پر کی گئیں، جنریشن کے معاملے پر مختلف کمپنیوں پر 39 کیسز پر کارروائی اور تقریباً 70 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ٹرانسمیشن کے معاملے پر مختلف کمپنیوں کے خلاف 7 کیسز پر کارروائی کی گئی، ٹرانسمیشن کے معاملے پر مجموعی طور پر ساڑھے 4 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، ڈسٹری بیوشن کے معاملے پر مختلف کمپنیوں کے خلاف 34 کیسز پر کارروائی ہوئی، ڈسٹری بیوشن کے معاملے پر مجموعی طور پر 67 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں