گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔
زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے بعد گزشتہ روز ایک اور کیس میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید لاہور کے حلقے این اے 119 سے آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں 119 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار میاں شہزاد فاروق نے دستبردار ہونے پر صنم جاوید کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close