اقتدار میں آکر سب سے پہلے کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) اقتدار میں آکر سب سے پہلے کیا کریں گے؟

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے صحت انصاف کارڈ کو بحال کریں گے۔ اسد قیصر نے صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں، اسپتالوں اور اسکولوں کا برا حال ہے، سندھ کا تو نام آپ نے بدنام کیا ہے، پوچھتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کو کونسا ماڈل صوبہ بنادیا ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی ملک کی معاشی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔ سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ ہم نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی تھی، ہم نے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close