جہانگیر ترین کو بڑی حمایت مل گئی

لودھراں (پی این آئی) استحکامِ پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی لودھراں کے حلقے این اے 155 میں انتخابی مہم کے دوران چوہدری فضل اور دیگر شخصیات نے حمایت کا اعلان کر دیا۔

سابق ناظمین یونین کونسل سہیل بھارا اور بشیر آرائیں نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر انجمن تاجران راؤ احسان الحق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کو کسی نے گھر نہیں بیٹھنا، ہم نے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط ہو گا تو لودھراں مضبوط ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close