خشک سردی سے گھبرائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے باعث شدید خشک سالی کے بعد آخر کار بادلوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کر لیا، پشاور، ہنگو، وادی نیلم میں بوندا باندی اور برفباری سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور گردونواح کے علاقے اندرون شہر،حیات آباد ،کوہاٹ روڈ ودیگر شامل ہیں، جہاں بوندا باندی سےخشک سالی کا تو خاتمہ ہوا لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ طویل دورانیہ سے بارش نہ ہونے اورشدید خشک سردی کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا، شہریوں کی بڑی تعداد خشک سردی سے ناک اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو رہی تھی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا تھا کہ ہنگو اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں