سینئر سیاستدان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

ملتان(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے امیدواروں کوآج انتخابی ریلیاں نکالنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہے ،لاہور میں حماد اظہر کے والد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جاوید ہاشمی کاکہنا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔یادر ہے کہ جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149سے دستبردار ہو گئے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کااعلان کیا ہے، تاہم ان کے داماد بھی صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close