ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کر دیا ہے اور پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنربنایا گیا ہے۔
یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر اس سال (2024) میں زائرین کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے، ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو۔ اس حوالے سے ترکی الحتیرشی نے بتایا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک سمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں