8 فروری کے عام انتخابات میں جوش و خروش کی کمی

اسلام آباد(پی این آئی) 8 فروری کے عام انتخابات میں جوش و خروش کی کمی۔۔۔۔گیلپ پاکستان کے سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے عام انتخابات میں جوش و خروش کی کمی کا شکوہ کیا ہے۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے۔سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جوش و خروش کی کمی کا اظہار کردیا۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانیوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات جیسا ماحول نہیں، پہلے سے تیاری اور جوش و خروش کم ہے۔

سروے میں اس حوالے سے 14 فیصد افراد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سے زیادہ تیاری اور جوش و جذبہ موجود ہے، البتہ 10 فیصد نے سیاسی جوش و خروش گزشتہ انتخابات جیسا ہونے کا ہی کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں