31جنوری تک برفباری، شہریوں کیلئے الرٹ جاری

مری(پی این آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجما ن پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 31 جنوری تک پنجا ب کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے،مری ، گلیات کے علاقوں میں 27 سے 31 جنوری ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی ، گجرانوالا ، لاہور ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین ،میانوالی اور سرگودھا میں 30اور 31 جنوری بارش ہوگی ۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ مری اور گلیات میں برف باری سے سڑکوں کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close