احسن اقبال نے بڑے خدشے کاا ظہارکر دیا

لاہور(پی این آئی)احسن اقبال نے بڑے خدشے کاا ظہارکر دیا۔۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی آزاد امیدواروں کے بک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب یہی ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کا سودا کر لے گا، منقسم پارلیمنٹ چنی گئی تو پاکستان کیلئے بحران ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگ یکسو ہیں کہ ن لیگ ہی وہ پارٹی ہے جس نے لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی اور سی پیک منصوبہ لائی، پنجاب میں شہباز شریف کے دس سال ضرب المثل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ترقی کے اسی ماڈل کو واپس لانا چاہتے ہیں،ہمارے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نواز شریف ہیں، پنجاب میں سو نشستوں کا بینچ مارک حاصل کریں گے اور دیگر صوبوں میں اتحادیوں سے ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ اٹھائیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس سیاسی جماعت نے قائداعظم کا گھر جلایا، ہمارے ہیروز کی تصویروں کو ٹھڈے مارے اس سے لوگ متنفر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close