بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر۔۔۔۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستو ں پر فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close