ایم کیو ایم کی انتخابات سے پہلے بڑی کامیابی ، بڑی سیاسی جماعت نے حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی( پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وفد نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے کراچی میں ملاقات کی۔

ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنے والے ایک جگہ بات کر سکتے ہیں، دیکھ رہے ہیں کہاں ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا، آج کراچی بدترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ناظمین انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو (ن) لیگ سمیت ہر جماعت کے ساتھ اچھی باتوں پر اتفاق کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ایم کیو ایم ختم ہو جاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close