سی پیک کا منصوبہ کس کا تھا ؟ حیرت انگیزانکشاف

ملتان (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ آصف زرداری کا تھا تم سی پیک کے چور ہو، موٹروے میں چوری کرکے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنائے جاتے ہیں، کہتے ہیں تھرپارکر منصوبہ کا بانی نوازشریف ہے، یہ اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے،فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں واحد لیڈر ہوں جو پورے ملک میں جلسے کررہا ہوں، کچھ لیڈروں کا مقصد کرسی پر بیٹھنا ہے،ہم غربت کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں سے دہشتگردوں کو ختم کیا ، دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، ایک جماعت نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کیا ہے، ہمارا ساتھ دیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردیں گے، پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جو کہتا ہوں ن لیگ اسے نقل کرکے اعلان کردیتی ہے، 300یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر ن لیگ نے مذاق بنایا، جبکہ ن لیگ نے اگلے دن ہی مفت بجلی یونٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close