الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کی مرکزی ویب سائٹس بلاک کردی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارٹی کی مرکزی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں۔

جمعہ کو پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ انہوں نے پارٹی کی مرکزی ویب سائٹس کو کیوں بلاک کیا گیا ہے؟واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم پاکستان کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر تحریک انصاف سے اُس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا۔عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے امیدواروں کی معلومات حاصل کرنے اور ووٹروں کی سہولت کے لیے اپنی ویب سائٹ ’انصاف ڈاٹ پی کے‘ پر ایک آن لائن ویب پورٹل جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close