عام انتخابات میں مخالف اُمیدواروں کی خریدو فروخت کیلئے تحریک انصاف کو بیرون ملک سے خطیر رقم ملنے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) نجی میڈیا گروپ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، حامیوں اور سہولت کاروں نے مبینہ طور پر عام انتخابات میں امیدواروں کی خرید و فروخت کیلیے بڑی رقم پاکستان منتقل کردی۔

ایکپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان میں مقیم کارکنوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی گئی ہے جس کا مقصد عام انتخابات پر اثر انداز ہونا اور مبینہ طور پر مخالف امیدواروں کو خرید کر اپنے امیدوار کی فتح کو یقینی بنانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولت کاروں کیخلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کر کے ایسے تمام افراد کی فہرستیں تیار کرلیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کیخلاف بڑی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close