موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر، قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

لاہور(پی این آئی) ہنڈا 70سی سی پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے۔ حالیہ سالوں میں موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب اس بائیک کی قیمت بھی 1لاکھ 57ہزار 900روپے تک جا پہنچی ہے ۔

 

 

 

 

بہرحال بینک الفلاح کے کسٹمرز کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے بینک کے ذریعے یہ موٹرسائیکل بغیر سود آسان اقساط پر بھی خرید سکتے ہیں۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اس بائیک کے لیے اقساط کے کئی پلان دیئے جا رہے ہیں جن میں سے تین ماہ اور چھ ماہ کے پلانز پر شرح سود صفر رکھی گئی ہے۔ 3ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 52ہزار 633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 26ہزار 317روپے ہو گی۔اسی طرح 12ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 16ہزار 81روپے، 18ماہ کے پلان میں قسط 11ہزار 696روپے، 24ماہ کے پلان میں 9ہزار506اور 36ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 7ہزار319روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں