محکمہ موسمیات نے کتنے دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

 

 

 

این ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے ، آج سے 28 جنوری تک رولپنڈی، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں