تیل قیمتوں سے متعلق بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے بعد یکم فروری سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12روز میں عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں 4ڈالر 37سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا،عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 77.78ڈالر سے بڑھ کر 82.15ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرول 7اور ڈیزل 5روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے،اوگرا 31جنوری تک قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات بھجوائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں