گلوکار بلال سعید نےکانسرٹ کے دوران مائیک مداحوں کو دے مارا

ویب ڈیسک (پی این آئی) معروف گلوکار بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک ہی مداحوں کی طرف کھینچ مارا۔

مداحوں کو مائیک پھینک کر مارنے کے بعد بلال سعید شو چھوڑ کر چلےگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ بلال سعید کو غصہ کس بات پر آیا تھا۔دوسری جانب اکثر سوشل میڈیا صارفین نےگلوکار کے رویےکو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close