ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19 جنوری تک19.6 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19 جنوری تک 13.3 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.27 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 4.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.07 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close