جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر نامعلوم افرادکا دھاوا،کس کس کو اٹھا کر لے گئے؟

ملتان (پی این آئی)ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل نامعلوم افراد کا دھاوا۔ نامعلوم افراد کیجانب سے رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لےجانے کی کوشش کی گئی۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل انکے نواسے ارسلان ہاشمی کو نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ساتھ لےگئے۔ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ آئے تھے۔رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لے جانے کی کوشش کی گئی جس پر کارکنان نے نامعلوم گاڑی پر جوابی دھاوا بول دیا ۔اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا انتظامیہ زیادتی کررہی ہے ہیں، اسکے باوجود لوگ آئے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو ایسے ہتھکنڈے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا یہاں بچے اکٹھے ہورہے ہیں تو کون سا غیر قانونی کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close