8 فروری کو پاکستان میں کس کی جیت ہوگی؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی، دس نکاتی ایجنڈا ملک کی تقدیر بدل دے گا، حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کا ہمیشہ تاریخی کردار رہا ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے وفد نے این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پر بات چیت کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی حق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ 8 فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close