متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے پابندی کے بعد پاکستانی شہریوں کو دوبارہ ورک ویزوں کا اجراءشروع کر دیا۔ ۔

 

 

متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے گزشتہ ہفتے پاکستان، بھارت اور چند دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کو ورک ویزوں کے اجراءپر پابندی عائد کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کے شہریوں کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے لہٰذا امارات میں دنیا کے مختلف خطوں سے آئے لوگوں کی تعداد میں تناسب قائم کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ورک ویزے بند کیے گئے ہیں۔

 

 

 

رپورٹ کے مطابق ایسی کمپنیاں جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش وغیرہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد زیادہ تھی، جب وہ انہی ممالک سے نئے ورکرز کے لیے ویزوں کی درخواست دیتیں تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوتا، جس میں بتایا جاتا کہ بھرتیوں کے لیے آبادیاتی تنوع کو ملحوظ خاطر رکھیں اور مقرر شرح پوری کریں۔اس پیغام کے ذریعے کمپنیوں کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی بجائے دنیا کے دیگر خطوں سے شہریوں کو بھرتی کرنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔ تاہم اب پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے اور مذکورہ جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کو ایک بار پھر ورک ویزوں کا اجراءشروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close