روئی کی فی من قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاںروئی کی قیمتیں ایک ہزارروپے فی من اضافے کے ساتھ 21 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیں ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کےمطابق پچھلے تین ہفتوں کےدوران روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تین ہزار روپے فی من اضافہ دیکھا گیا،بجلی کی قیمتوں اورشرح سود میں متوقع کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔احسان الحق چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہےکہ روئی کی بین الاقوامی منڈیوں میں ریکارڈ تیزی اورروئی درآمدات میں مشکلات بھی تیزی کی ایک بڑی وجہ ہے،درجہ حرارت میں مسلسل کمی کےباعث رواں سال کپاس کی کاشت میں تاخیرکا خدشہ ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں