سوئی میں دھماکہ، کتنے افراد نشانہ بن گئے؟ تشویشناک خبر

سوئی(پی این آئی) زوردار دھماکہ ۔۔ سوئی کے نواحی علاقے میں دھماکے سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے، زخمی افراد پی بی 10 سے امیدوار اور سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی ہیں۔

بلوچستان میں سوئی کے نواحی علاقےلنڈو نالہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوئی دھماکے کے زخمی پی بی 10 کے امیدوار اور سابق نگران وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ ماہ نگران وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close