انٹر میں طلبہ کے فیل ہونے کا معاملہ، حافظ نعیم نے اہم اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)انٹر میں طلبہ کے فیل ہونے کا معاملہ، حافظ نعیم نے اہم اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے انٹر میں 60 فیصد بچوں کے فیل ہونے پر بورڈ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ فرسٹ ائیر امتحانات میں کراچی کے 60 فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا ہے، ہم اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کل 11 بجے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے دھرنا دیا جائےگا، کل دھرنے میں طلبا اپنی مارک شیٹس لےکر آئیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ کل دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

شہر کا مقدمہ شہر کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان پر افسوس ہے، کیا حکومت چاہتی ہے کہ یہ بچے اسٹریٹ کرائم میں چلے جائیں۔واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے انٹرمیڈیٹ میں بڑی تعداد میں طالب علموں کے فیل ہونے پر کہا تھا کہ بچے فیل ہوگئے ہیں تو اس میں احتجاج کرنے والی کیا بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں